Friday May 17, 2024

mummy dady لڑکوں اور امیر کبیر تاجروں سے دوستیاں اور پھر شرمناک کام پولیس نے انتہائی فیشن ایبل لڑکیوں کا ایک ایسا گروہ پکڑ لیا کہ جان کر ہر کوئی حیران

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد 3الٹرا ماڈرن چورنیاں گرفتار کر لیں، یہ لڑکیاں تاجروں اور امیر زادوں سے دوستیاں کر کے دکانوں اور گھروں کا صفایا کر دیتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں للت پور پولیس نے شہر میں جگہ جگہ ہونے والی چوریوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے 3فیشن ایبل لڑکیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو مختلف بہانوں سے دکانوں اور مکانوں میں داخل ہوکر چوریاں کرتی رہتی تھیں۔ اطلاع کے مطابق یہ تاجروں یا امیروں کے گھروں میں نوجوان لڑکوں سے گفتگو کرنے کے بعد انھیں اپنے جال میں پھنسا لیتی تھیں اور بعد میں ان کے یہاں چوریاں کرتی تھیں۔

FOLLOW US