Friday May 17, 2024

بھارت کوتھوکا ہوا چاٹنا پڑ گیا پاکستان کو 186میں سے 175ووٹ ڈل گئے ، 97فیصد کی اکثریت کی حمایت حاصل

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پولنگ کے دوران پاکستان کو 186 میں سے 175 ووٹ کاسٹ ہوئے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخبکرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔عالمی ادارے کے دنیا بھر میں جاری امن مشن سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کی طویل مدتی اعلیٰ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی و سماجی کونسل کی رکنیت بھاری اکثریت سے ملی اور پاکستان کے حصے میں 97 فیصد ووٹ پڑے ۔

FOLLOW US