Tuesday April 30, 2024

ترکی نے اپنے پڑوسی ملک پر جنگی جہازوں سے بم باری کر دی ،درجنوں ہلاکتیں

انقرہ(آئی این پی)ترک فضائی کارروائی میں 18دہشت گرد ہلاک اور 12ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ نے کی بمباری سے شمالی عراق میں موجود علیحدگی پسند تنظیم پی کیکے کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے 18 مزید دہشگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ، اب تک ہلاک کیےجانے والے دہشتگردوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے دریں اثنا ، گزشتہ شب قبدیل اور سنجار سمیت شمالی عراق کے دیگر علاقوں پر حملوں میں دہشتگردوں

کے 12 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ہم پر عزم ہیں اور ملکی بقا کا دفاع ہر قیمت پر ہوگا ۔

FOLLOW US