Tuesday April 30, 2024

“ہم نے بارڈرپر ان 6لوگوں کو ہلاک کردیا ہے” بھارتی فوج کے سینئر افسر نے پاکستان پر گھنائونا الزام عائد کرکے کیا دعویٰ کر ڈالا، اہم خبر

سرینگر(نیوز ایجنسیاں ) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے افسر بریگیڈئر وی ایس چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دراندازوں کا معاون ہے اور کنٹرول لائن کو گرم رکھنا چاہتا ہے ، کیرن سیکٹر میں مارے گئے جنگجو غیر ملکی تھے جبکہ ان سے جدید ترین ہتھیار بر آ مد کئے گئے۔فرکیاں فوجی بریگیڈئر کے کمانڈر وی ایس چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ

کیرن سیکٹر میں اب تک جنگجو نے 4بار در اندازی کی کوشش کی جو فوج نے بروقت اطلاع ملنے پر ناکام بنادی اور اب تک اس علاقہ میں کل ملا کرجھڑپو ں میں 7جنگجو اور ایک فوجی مارے گئے ۔انہو ں نے کہا کہ کیرن سیکٹر میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران جنگجو مخالف آ پریشن جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ فوج کو انٹیلی جنس ایجنسیو ں کی جانب سے اطلاع ملی کہ کیرن سیکٹر میں جنگجو کا ایک بڑا گروپ در اندازی کی کوشش میں ہے جس کے بعد فوج نے 9اور10جون کی درمیانی رات کو فوج نے مختلف مقامات پر ناکہ لگا یا جس کے دوران اتوار کی صبح کو جنگجو مسلح گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا جس کے بعد فوج نے انہیں للکار اتاہم جنگجو ں نے فوج پر فائر نگ کی جس کے بعد فوج نے فوری طور انہیں گھیرے میں لیکر 6جنگجو کو ہلاک کیا ۔انہو ں نے کہا کہ دو مختلف مقامات پر جھڑپوں کے دوران ایک روز قبل جھڑپ میں جو فوجی اہلکار زخمی ہو ابعد میں وہ زخمو ں کی تاب نالا کر دم تو ڑ بیٹھا ۔برگیڈئر کمانڈر وی ایس چوہان نے بتا یا کہ فوج کو ماہ رمضان میں جنگ بندی کا سخت احترام ہے لیکن پاکستانی فوج جنگجو کو اس پار دھکیل دیتا ہے جس کے بعد کیرن اور ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے دوران شب اپنا گشت بڑھا دیا اور فوج ان جنگجو کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہے ۔فوجی کمانڈر کا مزید کہنا ہے کہ کیرن سیکٹر میں مارے گئے جنگجو سے بھاری مقدار میں جد ید ترین ہتھیار بر آمد کئے ۔

FOLLOW US