Tuesday January 21, 2025

بھارت میں خوفناک دھماکہ ، سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں بچھ گئیں

رائے پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) داخلی انتشار کا شکار ملک بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے بڑے حملے میں کئی سکیورٹی اہلکار اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چولنر کے علاقے میں مائو باغیوں نے صبح 11بجے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار اہلکاروں کا تعلق چھتیس گڑھ آرم فورس اور 2 کا تعلق دانتی والا کی ضلعی پولیس سے تھا۔جبکہ دھماکا خیز مواد کو آئی ای ڈی ڈیوائس کی مدد سے اڑایا گیا تھا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف تھے۔ادھر پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد ماؤ باغی پولیس اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔

FOLLOW US