Thursday January 30, 2025

برطانوی شہزادہ ہیری کی دلہن بننے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل پر اپنی شادی پر پاکستا ن کو خراج تحسین پیش

اسلام آبامانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی دیرینہ دوست اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر جو عروسی لباس زیب تن کیا اس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیتتمام 53 کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو دھاگے سے کشید کیا گیا تھا۔امریکی اداکارہ

Image result for prince harry wedding

میگھن مارکل کی شادی کا جوڑا معروف خاتون فیشن ڈیزائنر کلیئر ویٹ کیلر نے تیار کیا جو روایتی سیفد رنگ کا تھا اور لباس کے ساتھ جو گھونگھٹ تیار کیا گیا تھا اس کی لمبائی 5 میٹر تھی۔میگھن مارکل کے سر پر سجے ملکہ میری کے ہیرے کے تاج نے اس گھونگھٹ کو تھاما ہوا تھا، سامنے سے جالی دار گھونگھٹ نے میگھن کے چہرے کو ڈھکا ہوا تھا جبکہ گھونگھٹ کا پچھلا حصہ زمین پر دور تک پھیلا ہوا تھا۔میگھن مارکل نے ڈریس ڈیزائنر سے خود یہ فرمائش کی تھی کہ ان کے شادی کے جوڑے پر دولت مشترکہ کے تمام 53 ممالک اور ان کے آبائی علاقے کیلی فورنیا کے پھولوں کی نمائندگی ہونی چاہیے ٗ اس طرح میگھن مارکلے نے پاکستان سمیت دولت مشترکہ کے 53 ممالک کو اپنی شادی کے موقع پر یاد رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق میگھن کی فرمائش پر ڈیزائنر نے 5 میٹر طویل گھونگھٹ پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت دیگر کامن ویلتھ ممالک کے پھولوں کو سوئی دھاگے کے ذریعے بْننے کا بندوبست کیا۔

FOLLOW US