کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان باغیوں کے ایک حملے میں 7افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فراہ صوبے میں الصبح جنگجوؤں نے اچانک ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا،جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپ شروع ہو گئی،جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔#