Wednesday May 1, 2024

خاتون نے گیارہ مردوں سے بیک وقت شادی کر لی، عدالت کے حکم پر اس کو ایسی عبرتناک موت مارڈالا گیاکہ مثال قائم ہو گئی

موغا دیشو(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے خاوند کی موجودگی میں 11مزید افراد سے بیوی بن کر تعلقات رکھنے والی ایک خاتون کو عبرتناک انجام تک پہنچاتے ہوئے پتھرمار مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ یہ واقعہ افریقی ملک صومالیہ کے جنوبی علاقے میں پیش آیا ۔ شدت پسند تنظیم الشباب کی ایک عدالت میں گیارہ مردوں کی بیوی بن کر رہنے والی ایک خاتون کو لایا گیا جہاں انکشاف ہوا کہ خاتون کے قانونی خاوند کے علاوہ دس اور بھی مرد تھے جو اس کا شوہر ہونے کے دعویدار تھے۔ شکری عبداللہی پر اپنے خاوند سے طلاق لیے بغیر دس غیر مردو ں سے جنسی تعلقات رکھنےکا جرم

عائد کرتے ہوئے اس کو سنسار کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ شکری عبداللہی کو اس کے آبائی علاقے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ایک گڑھے میں دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کردیا۔

FOLLOW US