Thursday May 16, 2024

مسجد پر خوفناک حملہ،،تین نمازی شہید ، مسجد کو بھی بموں سے جلا دیا گیا

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد پر دھاوا بول کر تین نمازیوں کوشہید کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور وں نے نماز کے وقت مسجد پر حملہ کیا اور نمازیوں پر چاقوئوں سے وارکر ڈالے جس سے تین نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملہ آوروں نے پٹرول بم کے حملے کر کے مسجد کو بھی آگ لگا ڈالی۔ اور

فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ڈربن پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

FOLLOW US