Wednesday October 23, 2024

سارے شرابی صرف مجھے ووٹ دیں ۔۔پھر میں دیکھتاہوں کہ کون روکتا ہے تمھیں؟؟ سینئر رکن پارلیمنٹ نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ آس پاس موجود لوگوں نے شرم سے نظریں جھکا لیں

بغدادمانیٹرنگ ڈیسک)عراق رکن پارلیمنٹ نے شراب پینے والوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں شراب پینے والے مجھے ووٹ دیں میں ان کے اور وہ میرے حقوق کا دفاع کررہے ہیں، کا نعرہ اختیار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ علی نے پارلیمنٹ کے باہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرے شراب نوش دوستو بتاؤ عراق کے قیام کو 8000 سال گذرچکے۔مگر آج تک کس نے تمہارا ساتھ دیا ہے۔

کسی ایک شخص کا نام بتا دو جس نے ہمارے حقوق کا دفاع کیا ہو اور ہماری شخصی آزادی کا مطالبہ کیا ہو۔ بالیقین ایسا کوئی شخص نہیں ملے گا، تو آؤ پھر میں آپ کے شراب نوشی کے حق کا دفاع کرتا ہوں، پارلیمانی انتخابات میں مجھے ووٹ دے کراپنا یہ حق پکا کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومتیں شراب پر پابندی لگاتی ہیں شہریوں سے ان کی شخصی آزادی چھین رہی ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

FOLLOW US