Thursday November 21, 2024

ضرورت پڑی تو یورپی یونین سے الگ ہوسکتے ہیں،ترکیہ کا انتباہ

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انقرہ یورپی یونین سے الگ ہوسکتا ہے۔ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک جانے سے قبل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین خود کو ہم سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے،ہم صورتحال کا خود جائزہ لیں گے اور ہم کوئی اور سمت بھی لے سکتے ہیں۔

ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ترکیہ کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ الحاق کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا۔

FOLLOW US