Thursday November 21, 2024

خالصتان تحریک کی حمایت کے بعد کینیڈا نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا

اوٹاوا : خالصتان تحریک کی حمایت کے بعد کینیڈا نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، کینیڈا نے اپنے ٹریڈ مشن کو آئندہ ماہ بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے تھے، کینیڈا کی وفاقی وزیرِ تجارت میری این جی نے ٹریڈمشن روکے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن وجہ نہیں بتائی ،دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات گذشتہ ماہ ہی بند ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جسٹن ٹروڈو سے کینیڈا میں مقیم آزاد خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں کی شکایات کی تھی جس پر جسٹن ٹروڈو نے اپنا مؤقف بیان کیا کہ وہ کسی پُرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں مگر آزادی اظہار پر پابندی عائد نہیں کر سکتے۔

FOLLOW US