Sunday January 19, 2025

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہو گئی

مراکش : مراکش میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 329 تک پہنچ گئی ہے۔زلزلے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔کاسابلانکا، رباط اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے مقامی اہلکار کے مطابق زیادہ تر اموات پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں پہنچنا مشکل ہے۔

لوگ گاؤں میں دستیاب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں لوگوں کو زندگی بچانے کے لیے دھوم میں محفوظ مقام کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مراکشی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ مراکش میں مقامی وقت کے مطابق رات 11:11 منٹ پر زلزلہ آیا اور اس زلزلے کے 19 منٹ بعد 4.9 کی شدت کا آفٹر شاک آیا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 71 کلومیٹر ’ہائی اٹلس ماؤنٹینز‘ پہاڑوں میں تھا اور اس زلزلے کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور الصویرہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک عارضی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے الحوز، مراكش، وورزازات، أزيلال، شيشاوة اور تارودان کے صوبوں اور میونسپلٹیز میں 296 افراد ہلاک اور 153 افراد زخمی ہوئے جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم اب اس کی تعداد بڑھ چکی ہے۔

مراکش کی فوج نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے مراکش میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار رنج و افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں خلیل جارج نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متاثرہ خاندانوں کے جانی و مالی نقصان پر ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

FOLLOW US