Friday November 22, 2024

اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پہلی دفعہ ایک لاکھ مقرر کردیا گیا زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا دیا جائےگا

سلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پہلی دفعہ ایک لاکھ مقرر کردیا گیا، زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا دیا جائےگا، پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزہ کا اجرا کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پہلی دفعہ ایک لاکھ مقرر کردیا گیا، اربعین کے دوران زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا دیا جائے گا، اس سے قبل زائرین کو فیس جمع کرا کے 15 دن کا ویزہ دیا جاتا تھا۔

پاکستانی مسافروں کی بغداد اور النجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے جبکہ زمینی راستے سے الشیب پورٹ سے عراق میں انٹری ہو گی۔ ایک ہی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط ختم کر دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک زائرین کو معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے ٹورازم کمپنیوں کو ریگولیٹ کریں گے، زائرین سے زائد رقم چارج کرنے کی صورت میں ٹور آپریٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانہ زائد قیام کے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گا، پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزہ کا اجرا کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عراقی حکومت کا شکر گزار ہیں؛ ایسے اقدامات سے پاکستان اورعراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

FOLLOW US