Sunday January 19, 2025

ستاروں کی گردش ، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کو بڑے خطرے کا سامنا، ماہر نجومی نے علیحدگی کی پیشنگوئی کر دی

لندن : برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کو ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور شخصیت کے ماہر نفسیات اور نجومی، انبال ہونیگ مین نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان علیحدگی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔انبال ہونیگ مین نے کہا کہ میگھن مارکل کو اس وقت زندگی میں اپنی محبت اور شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے حوالے سے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 4 اگست کو میگھن مارکل کی 42 ویں سالگرہ ایک ایسا وقت ہے جب سیارہ زہرہ جوکہ انسان کی زندگی میں محبت اور اس کے گھر پر حکمرانی کرتا ہے۔ ریٹروگریڈہوگا یعنی اپنے فطری جھکاؤ کے مخالف حرکت کرنے لگے گا۔اٴْنہوں نے یہ بھی کہا کہ زہرہ کا ریٹروگریڈ ہونے سے میگھن مارکل کے علاوہ دیگر ’لیوز‘ کو بھی مضبوطی سے اثر انداز ہوسکتا ہے کیونکہ سیارہ زہرہ ’لیو‘ میں ریٹروگریڈ ہوگا۔انبال ہونیگ مین نے کہا کہ سیارہ زہرہ 3 ستمبر تک ریٹروگریڈ رہے گا اور اس دوران میگھن مارکل کی طرح دیگر لیوز کی زندگی میں بھی محبت کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔

FOLLOW US