ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی مشرقی نائجیریا میں مسجد میں 2خود کش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔جمعرات کو ترجمان پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا کہ گزشتہ روز مسجد میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 27تھی جو کہ اب 86 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکے میں 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملہ آور نے ظہر کی نماز کے دوران موبی ٹاؤن کی ایک مسجد میں اپنے آپ کو اڑا لیا اور دوسرے حملہ آور نے عقبی دروازے میں خود کو اڑا دیا۔