سدھارتھ نگر : بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو لڑکوں کو کچھ افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا اور ان کے جسم کے نازک اعضا پر مرچیں لگائی گئیں۔ اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں دو لڑکوں کو چوری کے الزام میں کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ۔ تذلیل کا شکار ہونے والے لڑکوں کی عمر 10 سے 15 برس کے درمیان ہے۔لڑکوں کے پرائیویٹ اعضا پر زبردستی سبز مرچیں لگائی گئیں اور انہیں پھر پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا۔
ملزمان کو لڑکوں کو گالیاں اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ملزمان نے لڑکوں کو چوری کے الزام میں پکڑ کر باندھ دیا تھا جس کے بعد ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکوں کے ساتھ قابل اعتراض حرکات کا فوری ایکشن لیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔