بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،2013 میں منصوبے کے اجرا سے اب تک چین اور پاکستان نے سی پیک سے باہمی ترقی کے بے شمار اہداف حاصل کئے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ دوستی کی واضح سند ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے سی پیک کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے کو توسیع دینے کا اعادہ کیا ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے۔ صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں سی پیک منصوبے میں دونوں ممالک کے مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے پر اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔