Sunday January 19, 2025

نجوت سنگھ سدھو کا رہا ہوتے ہیں مودی کیخلاف بڑا بیان سامنے آگیا

پٹیالہ : کانگریس کے رہنما نجوت سنگھ سدھو نے پٹیالہ سنٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعدبھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ریاست پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی مکمل طور پر واپس لینے کے باوجود انہیں کوئی پرواہ نہیں ۔نجوتسدھونے جنہوں نے گزشتہ سال 20مئی کو عدالت میں خودسپردگی کے بعد 1988کے سڑک حادثے کے کیس میں تقریبا 10ماہ جیل میں گزارے، کہا کہ ملک میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے

اور ادارے غلام بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں جمہوریت جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اس ملک کی ڈھال ہے اور اس ڈھال کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سدھو نے کہاکہ پنجاب میں صدر راج لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھگونت مان کی حکومت اتنی گر گئی ہے کہ انہوں نے میری رہائی میں چھ گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ میرے حامی اور صحافی میری رہائی سے پہلے وہاں سے چلے جائیں۔

FOLLOW US