Sunday January 19, 2025

جمائماکے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھُسنے کی کوشش ناکام

لندن : معروف کرکٹر اور پاکستانی سیاستدان سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں آگاہ کرے۔ جمائمہ خان نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کروادیا ہے۔ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے اُن کے گھر میں دن دھاڑے دوبارہ گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتی کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترکہ ہیں یا یہ الگ الگ واقعات ہیں۔جمائمہ خان نے کہا کہ رات میں فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

FOLLOW US