Sunday January 19, 2025

پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا جمائما گولڈ اسمتھ کی رمضان کی مبارکباد

لندن : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی رمضان کے آغاز پر پاکستان میں گزرے خوبصورت وقت کو یاد کرنے لگیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیتوں اور بہتر انسان بننے کا وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس مہینے فضول باتوں،قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غورو فکر، خیرات، رحم دلی، درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔جمائما نے اپنی ٹویٹ میں رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

۔خیال رہے کہ 2004 میں وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے والی جائما اب بھی پاکستانیوں کے دلوں میں موجود ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتے رہتےہیں۔ یہاں واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔جبکہ برطانوی فلمسازو پروڈیوسراورسابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی متاثرین سیلاب کے لیے 4 کروڑ روپے کی امداد بھی اکٹھی کی تھی۔

FOLLOW US