Sunday January 19, 2025

“ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بحال کیا جائے گا” ایلون مسک کا سروے کے بعد اعلان

سان فرانسسکو : ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ٹرمپ کی بحالی کے حوالے سے ایک سروے پول کروایا تھا جس میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگوں نے ووٹ ڈالے اور انتہائی معمولی مارجن کے ساتھ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ آیا۔ سروے میں شرکت کرنے والے 51 اعشاریہ آٹھ فیصد لوگوں نے ٹرمپ کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 48 اعشاریہ دو فیصد لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔ سروے کا نتیجہ آنے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، سابق صدر کو ٹوئٹر پر بحال کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 6 جنوری 2020 کو امریکہ کی کیپٹل عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے حملے کے بعد ان پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

FOLLOW US