Thursday April 25, 2024

کیا ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بحال کردینا چاہیے؟ ایلون مسک کا سروے، 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے کیا جواب دیا؟

سان فرانسسکو : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر بحالی کے حوالے سے سروے کر رہے ہیں جس میں اب تک 10 کروڑ سے زائد لوگ حصہ لے چکے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر فالورز سے پوچھا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردینا چاہیے؟ اس پر اب تک 10 کروڑ 40 لاکھ کے قریب لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ سروے میں شریک 52.3 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو بحال کردینا چاہیے جب کہ 47.7 فیصد لوگوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

ایلون مسک کے مطابق اس سروے میں دنیا بھر سے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ایک گھنٹے میں ایک ملین (10 لاکھ) سے زیادہ لوگ ووٹ دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عہدہ صدارت کے آخری دنوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردی تھیں جن میں ٹوئٹر بھی شامل تھا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے سے پہلے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کو بحال کردیں گے لیکن جب وہ ٹوئٹر کے مالک بن گئے تو انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بحال کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

FOLLOW US