Sunday January 19, 2025

بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سیاستدانوں ،فوجی افسران اور سفارتکاروں کی ای میلز ہیک کیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن: لندن میں موجود ”بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم“ اور برطانوی اخبار ”سنڈے ٹائمز“ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے حکم پر بھارتی ہیکرز کے ایک گینگ نے پاکستانی سیاستدانوں، فوجی افسران اور سفارتکاروں کی ای میلز ہیک کیں اور خفیہ آلات کے ذریعے ان کی گفتگو ریکارڈ کی۔ بھارت میں بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم اور سنڈے ٹائمز کے صحافیوں نے خفیہ تحقیقات کیں، جن کے نتیجے میں مذکورہ انکشاف سامنے آیا ہے۔

افشاءہونے والی دستاویزات سے علم ہوا ہے کہ برطانیہ کے نجی تفتیش کار بھی اس ہیکنگ گینگ کے ذریعے درجنوں اعلیٰ شخصیات کی جاسوسی کر رہے تھے۔ جاسوسی کی اس وارات میں پاکستان کے سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف سب سے بڑا ہدف تھے۔رواں سال 10جنوری کو اس وقت کے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ای میل اکاﺅنٹ بھی ہیک کیا گیا۔ ہیکر نے فواد چوہدری کے ای میل ان باکس کا سکرین شاٹ بھی لیا جو سنڈے ٹائمز اور بیوروآف انویسٹی گیٹو جرنلزم کے صحافیوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق اس بھارتی ہیکنگ گینگ نے پاکستان کے سینئر جنرلز کے علاوہ چین کے شہر بیجنگ، شنگھائی اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ہیکنگ کا نشانہ بنایا۔

وائٹ انٹرنیشنل کے تحت کام کرنے والا یہ ہیکنگ گینگ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی شہر گروگرام میں موجود ایک عمارت کے چوتھے فلور پر کام کرتا ہے۔ اس گینگ کا ماسٹرمائنڈ سائبر سکیورٹی پنڈت 31سالہ ادتیہ جین ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادتیہ جین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کئی لوگوں کی نجی گفتگو وغیرہ ہیک کی ہے۔ ادتیہ جین گزشتہ 7سالوں سے ہیکنگ کا کام کر رہا ہے

FOLLOW US