Sunday January 19, 2025

سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں،چھٹیاں ہی چھٹیاں،حکومت کابڑااعلان

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے رواں سال کے اختتام سے قبل سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو مزید چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے ہفتہ 8 اکتوبر کو 12 ربیع الاول جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر امارات کے سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی، اس روز سرکاری ونجی ادارے، بینک، اسٹاک مارکیٹ، کاروباری اداروں سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔یو اے ای حکومت نے یوم شہید کے موقع پر 30 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم امارات کے شہریوں کو دوسری چھٹی 30 نومبر کو بجائے یکم دسمبر کو دی جائیگی جب کہ 2 اور 3 دسمبر کو یوم وطنی کے موقع پر دو روزہ تعطیل ہوگی۔تمام سرکاری اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر میں یہ چھٹیاں تمام ملازمین کو بلا تفریق تنخواہ کے ساتھ دی جائیں گی۔

FOLLOW US