Sunday January 19, 2025

یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید

راولپنڈی : یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید، پوما ہیلی کاپٹر کو کانگو میں حادثہ پیش آیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حادثے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے اہلکار افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو یو این مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا، حادثے کے دوران پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ حادثے میں پاکستانی فوجیوں سمیت کل 8 اہلکار شہید ہوئے۔

پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے، ندیم افضل چن

شہید ہونے والے پاکستانیوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان اقوام متحدہ مشن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے، ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ کے ٹاسک انجام دیے۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس کو بھاری مارجن سے شکست دے دی

اپوزیشن نے تین وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US