Tuesday January 21, 2025

اومی کرون کی وجہ سے امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ، عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا

لندن : امریکی ایئر لائنز کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے باعث کرسمس کی چھٹیوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ کیے جانے کی وجہ سے پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ ٹربیون کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ آئل کی قیمت میں 1.2 ڈالر یا 1.6 فیصد کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 72.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکہ میں تیل کی مارکیٹ کو کرسمس کی چھٹیوں کے باعث جمعہ کو بند کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 0.08 ڈالر کی کمی سے 76.06 ڈالر ہوگئی ہے۔

اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات 1سے2 منٹ میں تباہ کردیں گے،اسلامی ملک نے صیہونی ریاست کوبڑی دھمکی دیدی

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 26 نومبر کو 10 فیصد سے زائد کی کمی اس وقت ہوئی تھی جب کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بارے میں پتا چلا تھا۔ بعد ازاں گزشتہ ہفتے جب یہ بات سامنے آئی کہ اومی کرون کی علامات انتہائی معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں تو اس کے بعد تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئی تھیں۔

پنجاب میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، پی ٹی آئی کا بڑا نام ن لیگ میں شامل ہو گیا

نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو کیا پیغام بھجوایا جس پر وزیراعظم نے انکار کر دیا؟ بڑی خبرآگئی

FOLLOW US