Wednesday May 8, 2024

وہ کوٹ جس پر شمالی کوریا کی حکومت نے پابندی عائد کردی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان ایک مخصوص طرح کا چمڑے کا کوٹ پہنتے ہیں۔ انہوں نے 2019ءمیں یہ کوٹ پہننا شروع کیا تھا جس کے بعد یہ شہریوں میں بھی مقبول ہونا شروع ہو گیا مگر اب شمالی کورین حکومت کی طرف سے ملک میں اس کوٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق مقبولیت کے پیش نظر ملک میں یہ کوٹ سستے مواد سے بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ جو لوگ اصلی چمڑے کا بنا کوٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے وہ اس کی نقل خرید کر اپنا شوق پورا کر لیں مگر شمالی کورین حکومت نے اسے کم جونگ ان کی تضحیک اور ان کے درجے کو کمتر کرنے کی کوشش گردانتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بنگلادیش، گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ چونکہ لوگ یہ کوٹ پہن کر کم جونگ ان کی طرح نظر آنے اور ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کم جونگ ان کی تضحیک کا پہلو نکلتا ہے اور ان کی مقتدریت پر حرف آتا ہے لہٰذا فیشن پولیس کو ملک بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے جو دکانوں پر چھاپے مار کر یہ کوٹ اٹھا رہی ہے تاکہ لوگ انہیں نہ خرید سکیں۔ اس کے علاوہ یہ کوٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریڈیو فری ایشیاءکے مطابق شمالی کورین فیشن پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ملک کے سپریم لیڈر جیسا نظر آنے کی کوشش ان کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے لہٰذا ایسا کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔“ واضح رہے کہ شمالی کوریا میں شہریوں کی زندگیوں پر حکومت کا مکمل کنٹرول ہے۔ حتیٰ کہ حکومت ہیئر کٹ کے متعلق بھی ہدایات جاری کرتی ہے کہ شہریوں کو کس طرح کے بال کٹوانے چاہئیں اور کس طرح کے نہیں۔

“خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، سر توڑنے ہیں” نجم سیٹھی کے تجزیے نے ہنگامہ برپا کردیا

موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول بھٹو کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ہو گااسٹیبلشمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے۔ اعتزاز احسن

FOLLOW US