Tuesday April 23, 2024

افسوسناک خبر !مسافروں سے بھرا طیارہ گر تباہ۔ امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئیں

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ،تاہم معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹیک آف کےدوران گرکرتباہ ہوا،طیارےمیں 19 مسافروں سمیت 21 افرادسوارتھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ طیارے کو گرتے ہی آگ لگ گئی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے علاقے ہیوسٹن ائیرپورٹ کےقریب چھوٹاطیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، حادثے کے بعد جہاز کو آگ لگ گئی تھی۔معجزانہ طور پر طیارہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، طیارے کے عملے کے تین ارکان سمیت 21 افراد باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایم ڈی 87 طیارے میں اڑان بھرنے میں بعد آگ لگ گئی تھی، جس نے فوری طور پر کیٹی کے قریب ایئرپورٹ کے کچے علاقے میں لینڈنگ کی۔

پیٹرول فی لیٹر 200روپےمیں ملے گا پاکستانیوں کو بڑا دھچکا دینے والی خبر آگئی

طیارے میں 18 مسافر بھی سوار تھے، جنہیں بروقت ریسکیو کرلیا گیا، خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو خراش تک نہیں آئی۔ایوی ایشن حکام نے طیارہ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور ٹیم کو تین روز کے اندر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی کی زیرملکیت طیارے کو 2015 میں اڑان کی اجازت ملی تھی، جس میں 172 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ دو انجنوں پر مشتمل ہے۔

مہنگائی اور توانائی کا بحران۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کا استعفیٰ۔ پاکستان کیلئے بڑی خبر

لاہور ہائیکورٹ نے علی ترین کو بھجوائے گئے ایف بی آر کے نوٹسز معطل کر دیے

FOLLOW US