Monday January 20, 2025

طالبان نے اغواءکاروں کی لاشیں چوک میں لٹکا دیں

افغانستان کے صوبہ ہرات کے نائب گورنرمولوی شیر احمد مہاجر نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4 اغواء کاروں نے ایک تاجر اور اس کے بیٹے کو اغواء کر لیا اور اہل خانہ سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔پولیس کو اطلاع کے بعد شہر کی تمام شاہراہوں پر ناکے لگا کے بند کر دیا گیا۔4 مشتبہ افراد کو جب چیک پوسٹ پر روکا گیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ تمام مبینہ آور ہلاک ہو گئے۔ مولوی شیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں اغواء کا ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں اغواء کار مغوی کے اہل خانہ سے رقم ہتھیانے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کا ہمیں افسوس ہے کہ ہم اپنی عوام کے مال کی حفاظت نہیں کر پائے،

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ، نوکری کا جھانسہ دیا تو احتساب ہونا چاہیے‘ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

لیکن اس بار پولیس نے پوری استعداد کے ساتھ اغواء کاروں کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ انکی لاشیں مختلف مقامات کی چوکوں پر لٹکائی جائیں گی تاکہ لوگوں کو عبرت حاصل ہو۔ ایک مبینہ اغواء کارکو کرین سے لٹکا دیکھا جا سکتا ہے ، اس کے سینے پر لکھا ہوا ہے کہ اغواکاروں کو ایسے سزا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی ایک بار پھر ڈگمگانے لگی ناراض اراکین کو منانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں

FOLLOW US