Monday January 20, 2025

بھارتی صحافی نے کشمیری بچوں کے سامنے پاکستان کے خلاف بات کی تو بچو ں نے ایسا زور دار جواب دیدیا کہ دل جیت لیئے ،ویڈیو وائرل

لاہور: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے خلاف بولنے والے بھارتی صحافی کی بولتی کشمیر کے معصوم بچوں نے بند کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر چوہدری محمد سرور نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی صحافی کشمیری بچوں کے ساتھ گفتگو کررہاہے ، ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف جبکہ بھارت سے نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں۔بھارتی صحافی بچوں کے ساتھ پاکستان کے بارے میں جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے تو بچے کسی بھی سمجھدار سے زیادہ ذہین ثابت ہوتے ہیں اور جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” پاکستان ہمارے ساتھ ہے ، چین پاکستان کا ساتھ دیتاہے اور وہ ہمارا ساتھ دیتا ہے ۔“ بچے یہ بات کرنے کے بعد نعر ہ لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ ” لے کر رہیں گے آزادی “ ۔ بھارتی صحافی بچوں کی باتیں سننے کے بعد تو اپنا سامنہ لے کر رہ جاتاہے اور اس کے پاس کوئی مزید جواب نہیں بچتا۔

ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں گے یقین دلاتاہوں کہ افغانستان کا حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی،برطانوی وزیراعظم

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انشاء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔ 95ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بندوق سے لیکر ٹینک تک استعمال کر کے بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔

اللہ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں اندھی نہیں ہوئی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جان لیوا حملہ

FOLLOW US