واشنگٹن : امریکہ نے سابق صدر اشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دے دیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی اب افغانستان میں کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے۔ ان کی افغانستان میں حیثیت ختم ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی پرامن انتقال اقتدار کی بجائے خاموشی سے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ بدھ کو انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا کہ وہ کابل میں خونریزی نہیں چاہتے تھے اس لیے جلد بازی میں انہیں افغانستان سے نکلنا پڑا۔ اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔ ان کے اسی بیان پر امریکہ کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔