Monday April 29, 2024

طالبان کی طرف سے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

کابل:افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نےقبضہ کرلیا۔طالبان کی طرف سے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے تاہم قندھار قونصل خانے کا مقامی عملہ کام کرتا رہےگا۔

News Source: DailyAusaf

بھارت میں 80 مسلمان خواتین کی تصاویر جعلی نیلامی کیلئے انٹرنیٹ پر ڈالنے کا انکشاف

“آپ کہا کرتے تھے کہ پاکستان میں گورے نوکری کرنے آئیں گے، ہم گوروں کو لائے لیکن حنا ربانی کھر کے بھائی نے ہمارا کالج توڑ دیا” کینیڈین پروفیسر نے وزیر اعظم کو درخواست دے دی

FOLLOW US