لندن: برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے خاتون معاون سے بوسہ لینے کے معاملے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میٹ ہینکاک کے مستعفی ہونے پر بورس جانس کی جانب سے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزارت صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک اور ان کی معاون گینا کولاڈ اینجلو کی ایک دوسرے سے بوسہ لینے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں تھیں جس کے بعد وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
“ڈیوٹی ڈاکٹر مجھے کیبن میں لے گیا اور پھر ۔ ” خاتون کے سنگین الزام پر ڈاکٹر گرفتار
ا س معاملے پر ترجمان وزیرا عظم ہاﺅس کاکہنا تھا کہ بورس جانسن نے میٹ ہینکاک کا استعفیٰ قبول کرتے ہوے ان کی جگہ پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو نیا وزیر خزانہ مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے میٹ ہینکاک اور گینا کولاڈ اینجلو کی ویڈیو اور تصاویر شائع کیں جو ممکنہ طورپر 6 مئی کو سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی تھیں۔
اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا