Tuesday November 26, 2024

سابق صدر طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ،ملکی فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

اسلام آباد: فلپائن کے سابق صدر بینیگنو ایکیونو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سابق صدر گزشتہ 5 ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور حال میں ان کے دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سابق صدر کو جمعرات کے روز ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے جب کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔61 سالہ ایکیونو فلپائن کے 15 ویں صدر تھے اور انہوں نے 2010 سے 2016 تک صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکیونو کے دورِ صدارت میں فلپائن میں معاشی ترقی دیکھی گئی تاہم انہیں اپنے دورِ صدارت میں کچھ تنازعات کا بھی سامنا رہا جس میں ان پر مس مینجمنٹ کے الزامات عائد کیے گئے۔یورپی یونین کی جانب سے فلپائن کے صدر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

FOLLOW US