Wednesday April 24, 2024

فیس بک پر مذاق اڑانے کیلئے ’HaHa‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام قرار

بنگلا دیش : انٹرنیٹ پر مقبول بنگلادیش کے معروف عالم دین احمداللہ نے فتویٰ دیاہے کہ فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے۔فیس بک اور یوٹیوب پر 22 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے مفتی احمداللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے فیس بک پر ’ہاہا‘ ایموجی کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے۔ احمداللہ کے مطابق لوگ اسے دوسروں کی تضحیک کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایموجی کسی مزاحیہ پوسٹ پر استعمال کی جائے اور اس کا مقصد پوسٹ ڈالنے والے کا مذاق اڑانا نہیں تو یہ جائز ہے تاہم اگر آپ اس ایموجی کو پوسٹ ڈالنے والے شخص کا مذاق اڑانے اور اس کی تضحیک کیلئے استعمال کریں گے تو یہ اسلام میں بالکل ممنوع ہے۔

فیس بک اور یوٹیوب پر 22 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے مفتی احمداللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے فیس بک پر ’ہاہا‘ ایموجی کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے۔احمداللہ نے کہا کہ ’خدا کیلئے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس عمل سے دور رہیں، اگر آپ کسی مسلمان کا دل دکھائیں گے تو وہ آپ کے ساتھ بدزبانی کرسکتا ہے‘۔احمد اللہ کی اس ویڈیو پر ہزاروں لوگوں نے اپنا ردعمل دیا ہے، لوگوں کی اکثریت نے اس پیغام کو مثبت لیا ہے جبکہ چند افراد نے اس ویڈیو کا بھی مذاق اڑیا ہے اور ’ہا ہا‘ کا ایموجی استعمال کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایموجی کسی مزاحیہ پوسٹ پر استعمال کی جائے اور اس کا مقصد پوسٹ ڈالنے والے کا مذاق اڑانا نہیں تو یہ جائز ہے تاہم اگر آپ اس ایموجی کو پوسٹ ڈالنے والے شخص کا مذاق اڑانے اور اس کی تضحیک کیلئے استعمال کریں گے تو یہ اسلام میں بالکل ممنوع ہے۔

FOLLOW US