اسپین : جان میک فی جو کہ اینٹی وائرس کمپنی کا بانی ہے بدھ کے روز ہسپانوی جیل میں قید کے دوران پر اسرار طور پر موت کا شکار ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ ان کی موت خود کشی کرنے سے ہوئی۔جبکہ کچھ دن قبل ہسپانوی عدالت نے جان میک فی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔75سالہ سائبر سکیورٹی سرخیل اسپین میں ٹیکس چوری کے الزام میں قید تھا۔
جان میک فی پر کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہزاروں نہیں لاکھوں ڈالر کمانے کا الزام عائد تھااور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے اتنے پیسے کمانے کے باوجود ریاست کو ٹیکس اد انہیں کیا۔دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ جان میک فی نے جیل میں خودکشی کی حالانکہ اسپین کی عدالت نے انہیں امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا جس پر یہ اپیل کرنے کی گنجائش بھی پراسیکیوٹر کے پاس موجود تھی کہ ٹیکس چوری کے جرم میں جان کو کئی سال اسپین کی جیل میں گزارنے چاہئیں۔
مگر وہ لمحہ آنے سے قبل ہی جان کی پراسرار موت واقع ہو گئی۔یاد رہے کہ جان میک فی نے اپنے اوپر لگائے گئے سبھی الزامات کو ماننے سے انکار کیاتھااور کہا تھا کہ اس کے خلاف سبھی چارجز سیاسی طور پر بنائے گئے ہیں۔جان پر یہ بھی الزام عائد تھا کہ اس نے لوگوں کا پیسا ایک ملک سے دوسرے ملک کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کرنے کی مد میں ڈھیروں ڈالر کمائی کی ہے جبکہ 2014اور 2020کے امریکی انتخابات میں بھی کرپٹو کرنسی کی مدد سے پیسے بنانے اور الیکشن میں کردار اد اکرنے کا الزام اس پر لگایا گیا تھا۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی جرم جان پر ثابت نہیں ہو سکاتھا مگر امریکہ نے اسپین سے اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جس پر اسپین کی عدالت نے اسے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا مگر اس سے قبل ہی جان نے خود کشی کر کے موت کو گلے لگا لیا۔یاد رہے کہ جان اور اس کا باڈی گارڈ دونوں کو منی لانڈرنگ سمیت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ٹیکس چوری کے انٹرنیشنل قوانین کی روشنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔میک جان کا باڈی گارڈ واٹسن جونیئر ابھی بھی اپنے خلاف لگائے گئے چارجز کا کیس بھگت رہا ہے۔