ماسکو : برطانیہ کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کیے جانے پر روس نے بحری جہاز پر حملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر میں برطانیہ کا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈیفنڈر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روسی حدود کے قریب پہنچ گیا۔ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر برطانوی جہاز کو وارننگ دی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا جس پر گشت پر مامور روسی بحری جہاز نے انتباہی فائرنگ کی ۔ اس کے علاوہ جنگی طیارے سخوئی 24 کے ذریعے برطانوی بحری جہاز کے قریب چار بم بھی گرائے گئے جس کے بعد برطانوی بحری جہاز روسی حدود سے چلا گیا۔
دوسری جانب برطانیہ نے روس کے اس دعویٰ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ ایم ایس ڈیفنڈر بین الاقوامی قانون کے مطابق یوکرین کی حدود سے گزرا ہے لیکن اس پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔