Thursday March 28, 2024

بائیڈن انتظامیہ کے عمران خان سے رابطہ نہ کرنے پر امریکی سینیٹر نے اپنی حکو مت کو خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے کو عراق میں امریکی آپریشن سے بھی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی غلطی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کو واضح طور پر یہ لگتا ہے کہ افغانستان میں ہمارے مسائل حل ہوچکے ہیں مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔امریکہ کا افغانستان سے انخلا پاکستان سے بات چیت کیے بغیر موثر ثابت نہیں ہوسکتا۔

FOLLOW US