کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقاسے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کوگرفتار کرلیا گیا۔37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس بچوں کو جنم دیا ہے۔عالمی ادارہ ابلاغ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال لایاگیا تھا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔