Wednesday November 27, 2024

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم ہیں اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کریں گے،بنگلہ دیش

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومن نے مغربی کنارے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انھیں جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں فلسطینی سفیر کی موجودگی میں عبدالمومن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگلہ دیش اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا اس سے پہلے کہ فلسطینی عوام کو انکے جائز حقوق مکمل طور پر حاصل ہو جائیں بشمول ان کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست کا اپنا حق بھی شامل ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ملک اور فلسطین کے مابین تعلقات کو فطری طور پر روحانی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ان تعلقات کو کمزور نہیں کرسکتا۔ فلسطینی سفیر یوسف رمضان نے بنگلہ دیشی عوام اور ان کی حکومت کے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کی طرف مدد کرنے والے معاون مقام کی قدر کی ، اور ایشیائی ملک کے ساتھ تعلقات کو تاریخی قرار دیا اورجن کی جڑیں پچاس سالوں سے گہری ہیں۔رمضان نے بنگلہ دیشی عوام کا فلسطینی عوام کے لئے فراخدلانہ مالی اور غیرمعمولی عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

FOLLOW US