Thursday January 23, 2025

دنیاکے سب سے بڑے اسلامی ملک کے شہری اس سال بھی حج سے محروم،بری خبرسنادی گئی

جکارتہ (ویب ڈیسک )انڈونیشیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان انڈونیشیا کےوزیر برائے مذہبی امور نے کیا اور بتایا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے تحت کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سعودی حکام نے رواں برس حج کیلئے کوئی کوٹہ بھی ارسال نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے جن شہریوں نے حج کیلئے حکومت کے پاس پیسے جمع کروارکھے ہیں انہیں اگلے برس حج پر بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح ہو کہ رواں برس سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ صرف ان ملکی و غیر ملکی شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جن کو کورونا کی ویکسین لگ چکی ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کےعروج پر ہونے کی وجہ سے سعودی حکام نے بیرون ملک عازمین حج پر پابندی عائد کردی تھی اور صرف 1 ہزار سعودی شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی تاہم رواں برس حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے مسلمانوں کو کوٹے کے تحت مناسک حج کی ادائیگی کا موقع دیا جائے گا۔

FOLLOW US