Friday May 3, 2024

اسرائیلی وزیر اعظم نے اسلام آباد کے شفا ہسپتال کی عمارت کے حوالے سے گمراہ کن ویڈیو شئیر کردی

اسلام آباد، تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ طور پر بننے والے نئے اسرائیلی وزیر اعظم اورسابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ایک پاکستانی عمارت کے بارے میں بھونڈا اورگمراہ کن پروپیگنڈہ کرتے ہوئے اسے حماس کا ٹھکانہ قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہاںسے اسرائیل پرحملوںکی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ تاہم انھوںنے اس دوران ایک عجیب و غریب بات یہ بھی کی ہے کہ یہ عمار ت غزہ کے علاقے میں واقع ہے۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نہوں نے اسلام آباد کے ’شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘ کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا تھا۔نفتالی بینت نے بیلا حدید اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت کرنے کے جواب میں ٹوئٹر پر شیئر کی گئی

مختصر ویڈیو میں پاکستانی ہسپتال کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نفتالی بینت نے ویڈیو میں عمارت کا نام بھی ’شفا ہسپتال‘ لیا تھا لیکن انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ عمارت غزہ میں حماس کا مسکن ہے اور اسی عمارت سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

FOLLOW US