Wednesday November 27, 2024

ہندوستان کے مشہور عالم دین اور جمعیت علمائے ہند کے نائب سربراہ مولانامفتی عبدالرزاق خان قاسمی انتقال کر گئے

بھوپال: ہندوستان کے معروف عالم دین ،مفتی اعظم مدھیہ پردیش،نائب صدر آل انڈیا جمیعت علماء ھند ، بانیِ جامعہ اسلامیہ عربیہ ترجمعہ والی مسجد بھوپال اورمولاناحسین احمدمدنیؒ کےشاگردخاص مولانامفتی عبدالرزاق خان قاسمی انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ آج(جمعرات کے روز)دو بجے دوپہر اقبال میدا ن بھوپال میں ادا کی جائے گی جبکہ پالی وال ہسپتال کے عقب میں موجود قبرستان میں ان کی تدفین کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے مشہور عالم دین ،ولی کامل اور مجاہد آزادی مولانا مفتی عبدالرزاق خان قاسمی انتقال کر گئے ہیں،وہ کافی عرصہ سےعلیل تھےتاہم پیرانہ سالی کےباوجود مفتی عبدالرزاق خان قاسمی درس و تدریس کے ساتھ جڑے رہے ۔مفتی عبدالرزاق خان قاسمی نے بھوپال میں1954ء میں جامعہ اسلامیہ عربیہ کی بنیاد رکھی ،مسلمانوں کی اس عظیم اور تاریخی دینی درس گاہ کی پورے بھارت میں 200 سے زائد شاخیں ہیں جہاں لاکھوں طلباء دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،انڈیا میں امیر شریعت کے لقب سے مشہور مفتی عبدالرزاق خان قاسمی کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں ۔

FOLLOW US