Saturday April 20, 2024

بل گیٹس طلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی کو بھلا نہ پائے۔۔ جانیں کیا چیز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی؟

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ویسے تو دنیا بھر میں مایئکروسافٹ کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ چاہے سماجی کاموں کے حوالے سے فنڈنگ ہو یا پھر مائیکروسافٹ سے متعلق کوئی نئی پیشکش، بل گیٹس کو یاد کیا جاتا ہے۔ مگر اس بار بل گیٹس کو ایک بالکل مختلف انداز میں یاد کیا جارہا ہے۔خبر کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اپنی طلاق کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آئے ہیں۔ خبر کے مطابق بل گیٹدس کی جانب سے اکانامک ریکوری کے عالمی فورم میں شرکت کی گئی ہے اس دوران بل گیٹس کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان باہمی رضامندی سے اس 25 سالہ رشتے کو 4 مئی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے بل گیٹس کا کمپنی ملازمہ سے خفیہ تعلقات دونوں میں طلاق کا باعث بنا۔ بل گیٹس کی جانب سے علیحدگی کے بعد میلنڈا کو 3 ارب ڈالرز کی رقم بھیجی جاچکی ہے جبکہ ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص میلنڈا کے نام کیے جاچکے ہیں۔

FOLLOW US