Wednesday November 27, 2024

بھارت میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،ساحلی پٹی پھنسے افراد کو بچانے کیلئے روانہ ہونے والا جہاز بھی ڈوب گیا،127 افراد لاپتہ

نئی دہلی: طوفان تاؤتے سے بمبئی کے ساحل کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز ڈوبنے سے 127 افراد بھی لاپتہ ہوں گئے۔ہندوستانی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔ سمندری طوفان ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔طوفان کے نتیجے میں بھارت کے دیگر کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ہفتے کے آخر میں اور پیر کے روز تیز بارش اور ہواﺅں سے ریاست گجرات میں18 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

بھارتی محکمہ محکمہ موسمیات نے ٹوئٹ کیا کہ تاﺅتے گجرات کے ساحل کے قریب ہے اور اس کے زمین سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اگلے دو گھنٹوں تک جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ سائیکلون نظام کی وجہ سے 155 سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں انہوں نے گجرات کے ساحلی اضلاع میں 13 فٹ تک بلند طوفان کے بڑھنے کا انتباہ جاری کیا. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلا سے نظر آنے والے زبردست سائیکلون نظام نے بھارت کی کورونا وائرس کے خلاف رد عمل کو پسپا کردیا ہے جس سے ہر روز کم از کم 4 ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں اور ہسپتال پہلے سے بھرے ہوے ہیں حکام نے ممبئی کے ایئرپورٹ کو بند کردیا اور لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کی تاکید کی جبکہ حکام نے 580 کورونا مریضوں کو تین فیلڈ ہسپتالوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا.وزیراعلیٰ کے دفتر نے بتایا کہ طوفان سے ریاست مہاراشٹر کی ریاست میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بحری بیڑے کے دو جہاز ممبئی کے ساحل سے 273 افراد کو نکالنے اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے تعینات کردیے گئے ہیں.

FOLLOW US