Thursday January 23, 2025

کرونا کو بھی دیگر مخلوقات کی طرح جینےکا حق ہے، بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکمران جماعت بی جےپی کے ایک سینئر رہنما اور اترا کھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ تریوندر سنگھ کہتے ہیں کہ کرونا وائرس بھی ایک مخلوق ہے جسے جینےکا پورا پورا حق ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک حیران کردینے والی ٹویٹ میں تریوندر سنگھ کا کہنا تھا کہ رونا وائرس بھی ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اور کسی کو ہے۔سابق وزیراعلیٰ اترکھنڈ کا مزید کہنا تھا کہ فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے تو ہر زندہ مخلوق کو زندگی جینے کا پورا حق ہے لیکن ہم انسان اس مخلوق کو مارنے کے لیے نکل پڑے ہیں اس لیے وائرس کو بار بار اپنی شکل بدلنا پڑرہی ہے۔یومیہ ہزاروں ہلاکتوں کے پیرائے میں تریوندر سنگھ کے بیان کو خاصی تنقید سہنی پڑ رہی ہے۔

FOLLOW US