Wednesday May 15, 2024

پولیس ڈی آئی جی زبردستی خاتون ڈاکٹر کے گھر میں گھس گیا اور پھر ۔۔۔

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار میں ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) پر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا۔ بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بہار کے ضلع مظفر پور میں تعینات ڈی آئی جی سریندر پرساد نے مبینہ طور پر ایک خاتون ڈاکٹر کو نازیبا کال کی۔ آگے سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر ڈی آئی جی رات کے وقت خاتون ڈاکٹر کے کوارٹر میں گھس گیا اور اسے جنسی ہراساں کیا۔ لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے ریاست بہار کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔ الزام کے بعد ڈی آئی جی کو مظفر پور سے ہٹا کر پٹنہ کے ہیڈ کوارٹرز میں واپس بلالیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت ڈی آئی جی مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کے کوارٹر میں گھسا اس وقت اس نے شراب پی رکھی تھی۔ ریاست بہار میں شراب پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر ڈی آئی جی کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب متاثرہ ڈاکٹر چھٹی پر چلی گئی ہے جس کے باعث اس سے رابطہ ممکن نہیں ہو پایا۔

FOLLOW US