Tuesday January 21, 2025

چاہتے ہیں کشیدہ صورتحال جلد ختم ہوجائے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی فلسطین کے معاملے پر بول پڑے

برطانیہ : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن فلسطین کے معاملے پر بول پڑے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کی شدت کو بڑھانے سے پیچھے ہٹ جائیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 13 بچوں سمیت48 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں ،تقریباً 300 سے زائد زخمی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں 5 اسرائیلی شہریوں کے ہلاک اور10 افراد کے زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک 13 منزلہ رہائشی عمارت میں حماس کا سویلین دفتر تھا جو اسرائیل کے درجنوں فضائی حملوں میں سے ایک حملے کے بعد زمین بوس ہوگئی ،اسرائیل میں غزہ سے 70 کلومیٹر دور تک سائرن اور دھماکوں کی آوازیں آئیں۔

اسی حوالے سے اب برطانوی وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کی شدت کو بڑھانے سے پیچھے ہٹ جائیں،قریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، برطانیہ کو تشدد اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے ۔چاہتے ہیں کشیدہ صورت حال جلد ختم ہو جائے۔ دوسری جانب کشیدگی میں اضافے کے بعد اسرائیل میں رہائش پذیر ہزاروں عرب برادریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی۔ یہ حالیہ برسوں میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیل میں کیے گئے بڑے مظاہروں میں سے ایک تھا۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ 7 سے 10 مئی تک مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز ایک ہزار فلسطینیوں کو زخمی کرچکی ہیں۔

FOLLOW US