Sunday January 19, 2025

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے

واشنگنٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک بچے سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مسی سیپی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گھر میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارہ حادثے میں 2 سالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مسی سپی کے مختلف شہروں سے تھا تاہم ان کی منزل کیا تھی یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کا ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا۔

FOLLOW US